Fumigation فیومیگیشن چیمبر
فیومیگیشن سے مراد وہ عمل ہے جس میں کسی کتب خانےمیں موجود علمی مواد یا دستاویزات اور دیگر مواد کو کیڑوں مکوڑوں سے پاک کرنے کے لیے مخصوص کیمیائی مرکبات کو گیس یا بخارات کی شکل میں استعمال کیا جائے او رفیو میگیشن چیمبر سے مراد وہ کمرہ یا الماری یا کیبن جہاں کتب یا دیگر لائبریری مواد کو کھول کر رکھا جائے ۔ فیومیگیشن کرتے وقت علمی مواد کو مناسب روشنی اور درجہ حرارت میں رکھ کر کیمیائی ادویات کی مدد سے ان کیڑوں کا سد باب کیا جا تا ہے جو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔
فیومیگیشن کا عمل ہم روز مرہ زندگی میں کرتے ہیں یا کسی نہ کسی صورت میں دیکھتے ضرور ہیں ، گھروں میں گندم کو محفوظ کرنے کےلیے اس میں گولیاں رکھی جاتی ہیں، جب آپ کوئی شوز ، بیگ، پینٹ، شرٹ، وغیرہ خریدتے ہیں تو اس میں ایک چھوٹا سا پیکٹ مختلف ادویات کا دکھائی دیتا ہے دراصل یہ اس مواد کو کسی بھی طرح کے کیٹروں سے بچانے کے لیے رکھا جاتا ہے۔اسی طرح کتب خانے بھی اپنے علمی مواد کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں جنیں ہم فیومیگیشن کہ سکتے ہیں۔
فیومیگیشن میں استعمال ہونے والے تمام کیمیکل یا ادویات زہریلے اور انسانی صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں۔ اس لیے اس شعبہ میں خدمات انجام دینے والے افراد کو اس کے مضر اثرات سے بچنے کی پوری سعی کرنی چاہیے۔فیومیگیشن میں استعمال ہونے والے ٹھوس کیمیائی مرکبات جنہیں گرم کرنے پر بخارات میں تبدیل کیا جاتا ہے وہ درج ذیل ہیں۔
Paraformaldeyyde پیرا فارمل ڈیبائیڈ
Thymol تھائمیول
Paradichlorbene پیرا ڈائی کلوروبینزین
ان کے علاوہ بھی بہت سے کیمکل استعمال کیے جا سکتے ہیں جن میں میتھائیل پرومائیڈ گیس، ایتھاٹلین آکسائیڈ گیس وغیرہ۔
فیومیگیشن کرنے کا طریقہ
فیومیگیشن کرنے کے لیے سب سے پہلے کتب ، مخطوطات، اور دیگر علمی مواد سے گرد و مٹی کو کسی نرم برش کی مدد سے یا ویکوم کلینر کی مدد سے صاف کیا جاتا ہے اس عمل کی تکمیل کے بعد کتب وغیرہ کو کسی لوہے یا لکٹری کی الماری یا کمرہ میں موجود خانوں میں جھونپڑی نما شکل میں کھڑا رکھ دیا جاتا ہے یاد رہے کہ کمرہ یا الماری ایسی ہو جس میں ہوا کا گزر نہ ہو سکے ۔ المای کے دونوں اطراف نچلے خانے میں شیشے کی دو پلیٹیں لگی ہوتی ہیں ان پلیٹوں میں کیڑے مار دوائی تھائمول اور کلوروڈائی بینزین کتب کی تعداد کے مطابق گرام میں رکھ دی جاتی ہے، ان پلیٹوں کے نیچے حرارت پہنچانے کے لیے بلب لگا دیے جاتے ہیں بلب کی حدت سے تھایمول اور کلور ڈائی بینزین بھاپ بن کر الماری میں پھیلنا شروع ہوجاتی ہے۔فیموگیشن کرتے وقت کمرہ یا الماری کو 30 گھنٹون تک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے ۔یوں اس عمل سے کسی کتاب کو نقصان پہنچانے والے تمام عوامل سے چھٹکارا پانا ممکن ہو جاتا ہے ۔فیومیگیشن کرنے کے بعد الماری کھولنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے اور فیومیگیشن ہونے والے موا دکو دیگر مواد سے الگ رکھنا چاہیے۔ لائبریرین کو کوشش کرنی چاہیے کہ ہر دو سال بعد کتب خانوں کے تمام علمی مواد کو کسی منظم انداز کے ساتھ فیومیگیٹ کرتے رہیں۔کتب خانوں کو کیٹرے مکوڑوں سے بچانے کے لیے یہ ایک مسلسل عمل ہے۔
کتب خانے میں وقتا فوقتا سپرے کرتے رہنا چاہیے ، سپرے کرنے کے لیے چند اہم ادویات درج ذیل ہیں۔
فارمل ڈیہائیڈ پینٹا کلورفینوئل فینوئل میٹا کریسول ڈی ڈی ٹی