SDI
جسے معلومات کی ترسیل کہتے ہیں لائبریری سائنس یا انفارمیشن مینجمنٹ میں نمایاں اصطلاح ہے SDI ایک ایسا ٹول ہے جو لائبریری یوزر یا صارفین کو کسی بھی موضوع اورعنوانات پر کسی بھی کتب خانے کے تمام وسائل سے آگاہ رکھنے اور ان وسائل کو استعمال کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کرتا ہے SDI معلومات کی ترسیل کا تصور اس کا سب سےپہلے تصور ہانس پیٹر لوہن نے جو IBM ایک نامور عالمی کمپنی کے ملازم تھے انہوں نے 1950میں پیش کیا تھا۔ انہوں نے SDI کو ایک سروس کا نام دیا تاہم اس
SDI
کے پہلے پیش کردہ تصور میں کمپیوٹر اور ٹیلی کمیونیکیشن میں جدت کیوجہ سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں تعریف ایس ڈی آئی کسی بھی مخصوص موضوع پر دستاویزی فہرست ہے جو کسی بھی پیرنٹ باڈی کی تعداد پر توجہ مرکوز کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ڈاکٹر ایس آر رنگا ناتھن ایک ایسا طریقہ ہے جو کسی بھی ذاتی اور موجودہ جانکاری معلومات کو کسی ایک فرد یا گروہ کو مہیا کرتا ہے لوڈو ٹین مندرجہ بالا تعریفوں سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ محققین ،طلباء، سائنسدانوں اور سوسائٹی کے دیگر افراد کو ان کی دستاویزات اور معلومات کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور SDI ان افراد اور گروہوں کو معلومات اور تازہ معلومات کو منتخب کرنے اورخود کاریت نظام کے تحت معلومات فراہم کرتا ہے SDI کے مقاصد موجودہ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے برقی دور میں معلومات کی ترسیل ایک فن اور ایک آرٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ کتب خانوں اور لائبریرین پر اب پہلے سے زیادہ عوامی اور دیگر اداروں کا پریشر ہے ایسی صورت حال حال میں SDI کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے|| یوزر کی پہلے سے طے شدہ دلچسپی پر نئی اور تازہ معلومات فراہم کرنا || لائبریری یوزر کو نئی معلومات کے متعلق آگاہ کرنا || تمام متعلقہ معلومات دنیا میں کہیں بھی شائع ہو انکاحصول یقینی بنانا|| یوزر کا وقت بچانا || ضروری اور مطلوبہ نئی و تازہ معلومات یوزر کے نوٹس میں لانا || یوزر کو غیر متعلقہ معلومات کے نوٹسز سے چھٹکارا دلانا||رسایل و جرائد آگاہی بلیٹن اور دیگر ضروری علمی مواد حاصل کرنا Stages of SDI 1۔ User Profile :: اس میں ایسے افراد وگروپ کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کو اس سروس کی ضرورت ہوتی ہے ہر یوزر اور لائبریری صارف کی دلچسپی کا پتہ لگایا جاتا ہے ان کے متعلقہ موضوعات اور عنوانات کے بارے میں جانکاری ہو پھر ان کی روشنی میں پیٹرن، اصطلاحات،الفاظ اور کوڈز وغیرہ کی ایک فہرست مرتب کی جاتی ہے 2۔ Documents Profile : کتب خانوں میں ہر آنے والی دستاویزات کا بغور مطالعہ اور تجزیہ کیا جاتا ہے اور پھر ہر موضوع کا ایک اشاریہ تیار کیا جاتا ہےجو یوزر کی فائل میں فہرست تیار کی جاتی اس کے لازمی اور ضروری لوازمات کو بھی دستاویزاتی فائل میں شامل کیا جاتا ہے۔ 3۔ Matching : لائبریرین یا انفارمیشن آفیسر کے مقرر کردہ وقفوں پر جو اس نے ہفت روزہ، فورٹ نائٹلی، ماہانہ، سہ ماہی وغیرہ کے حساب سے دو فائلیں یعنی یوزر پروفائل اور دستاویزی فائلوں کا اایک اشاریہ تیار کرتا ہے اس کا موازنہ Matching میں کیا جاتا ہے۔کسی یورز اور دستاویزاتی فائلوں میں کیا مشترک ہے اور کیا فرق ہے اور بعد از اس Match ہو جانے والی معلومات کو الگ سے نوٹ کر لیا جاتا ہے 4۔ Notification :نوٹیفکیشن سے مراد ہے کہ وہ یوزر جو لائبریری صارف ہو جن کی پروفائل کتب خانے میں مرتب کی جاچکی ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر کتب خانے کے SDI سسٹم کو دیکھتا ہے اسے لائبریرین ایک نوٹیفکیشن اس وقت بھیجتا ہے جب اسے یورز اور دستاویزی فائل کے مطابق معلومات ملتی ہیں تو وہ ان کو میچ کر کے متعلقہ یوزر کو نوٹیفکیشن بھیج دیتا ہے اس نوٹیفکیشن میں خلاصہ، ریفرنس، یا کی ورڈز ہوتے 5۔ Feedback or Respose : ایس ڈی آئی کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں فیڈ بیک کا ایک طریقہ موجود ہے اس طریقہ میں جیسے ہی کسی یوزر کو نوٹیفکیشن ملتا ہے تو اس یوزر سے ردعمل حاصل کیا جاتاہے جسے ہم عام الفاظ میں کمنٹس بھی کہتے ہیں. 6۔ Re Adjustment of Profile : اس سٹیج پر جو فیڈ بیک ملتا ہے اس کا بغورمطالعہ اور جائزہ لیا جاتا ہے اور اس فیڈ بیک کی روشنی میں یوزر پروفائل یا دستاویزی فائل میں اگرکوئی تبدیلی کرنا مقصود ہو تو کر لی جاتی ہے
SHOW LESS