Access Point of Libraries کتب خانوں میں رسائی پوائنٹ کیا ہے
کتب خانوں میں ایک ٹرم رسائی پوائنٹ استعمال ہوتی ہے اس سے کیا مراد ہے یہ کیوں استعمال ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔
Access Point
جسے کتب خانوںمیں رسائی پوائنٹ کہا جاتا ہے جس جا مطلب ہے کوئی نام ،ٹرم، ہیڈنگ، لفظ ، فریز، وغیرہ یہ معلومات کا ایک ایسا پوائنٹ ہوتا ہے جو انفارمیشن ریٹرول میں کسی خاص اکائی کی نمائندگی کرتا ہے اور یا ایک سرچ کی کے طور پر کام کرتا ہے جو کسی کتاب یا کسی معلومات کو تلاش کرنے میں کام آتی ہے اس رسائی پوائنٹ کی مدد سے کسی کیٹلاگ ، کتابیات، یا ڈیٹا بیس سے کسی لائبریری مواد کو نہ صرف شناخت کرنا بلکہ تلاش کے عمل کو آسان بنانا بھی ہوتا ہے مثال کے طور پر ورلڈ کیٹ ، اوپیک، او سی ایل سی وغیرہ۔
کسی کتب خانے میں رسائی پواینٹ کو سمجھنا ہو تو اس کی بہترین مثال کیٹلاگ ہے ۔ کسی بھی کیٹلاگ ، انڈیکس یا کسی دوسرے منظم سسٹم میں مصنف، عنوان،نام، کارپوریٹ باڈی، کوئی مضمون، درجہ بندی ، کوڈز، آئی ایس بی این ، ایس ایس این ، او سی این، کال نمبر وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ یہ وہ کی ہیں جن کو ایک کیٹلاگر یا ایک اندیکسر ببلوگرافک، اتھارٹی، یا انڈیکس کو سیروگیٹ کرتے وقت استعمال کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد انفارمیشن ریڑیول میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
موجودہ برقی دور میں رسائی پوائنٹ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ماڈرن دور میں کیٹلاگ اوپیک کی ڈیجیٹل صورت اختیار کر چکا ہے۔اور اب مارک کا استعمال کثرت سے ہورہا ہے مارک اور کیٹلاگ ریکارڈ کا تقریبا ہر حصہ ایک رسائی پوائنٹ ہے اوپیک کے اندر بہت سے رسائی پوائنٹ ہوتے ہیں ہر وہ کی ورڈ جس سے کسی بھی کتب خانے کے کسٹمر کو ان کی مطلوبہ معلومات نہ صرف تلاش کرنے میں مدد کرے بلکہ اس کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے ۔ بہترین رسائی پوائنٹ بہترین لائبریری، لائبریرین، کیٹلاگر اور انڈیکسر کے عکاس ہوتے ہیں۔
Access Point of Libraries کتب خانوں میں رسائی پوائنٹ کیا ہے Read More »