لائبریری مشاورتی کمیٹی || Library Committee
لائبریری مشاورتی کمیٹی
کسی بھی کتب خانے کی ترقی اور اس کی خدمات کو مزید بہتر بنانے میں لائبریری مشاورتی کمیٹی بہت معاون کردار ادا کرتی ہے یہ کمیٹی ہر قسم کے کتب خانہ میں تشکیل دی جاتی ہے، تعلیمی کتب خانوں میں اس کمیٹی کا کردار سے اور بھی زیادہ اہمیت اور دور رس نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ حکومت نے تعلیمی پالیسی میں کتب خانوں کی ایک لائبریری مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے تاکہ کتب خانہ کی خدمات کو ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے قیمتی مشوروں سے بہتر اور مزید بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جا سکے۔
جامعات کی سطح پر وائس چانسلر، کالجوں میں پرنسپل صاحبان اور اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر صاحبان یہ کمیٹی بنانے کی مجاز اتھارٹی ہوتے ہیں۔کسی بھی کالج یا اسکول کے کتب خانہ میں لائبریری کمیٹی یا لائبریری مشاورتی کمیٹی اس طرح سے تشکیل دی جائے گی۔
کمیٹی چئیرمین:- پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر
سیکریٹری:- لائبریرین
ممبران:- کالج میں ہر شعبہ مضامین کے ایک ایک سنئیراستاد یا سربراہان شعبہ شامل ہوتے ہیں۔
کمیٹی کے فرائض:
لائبریری مشاورتی کمیٹی کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ کمیٹی میں شامل اساتذہ و دیگر نمائندوں کے مشوروں سے لائبریری کو بہتر سے بہت بنایا جا سکے۔ لائبریری کمیٹی کی خدمات کا دائرہ وسیع وسیع تر کیا جائے اور لائبریری کو مثالی لائبریری بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے کمیٹی کے دیگر فرائض درج ذیل ہیں۔
1۔ لائبریری کے سالانہ بجٹ کی منظوری اور اس کی مناسب اور مساویانہ تقسیم میں لائبریرین کی مدد کرنا
2۔ لائبریری کی خدمات اور ذرائع کو بہتر بنانے اور ترقی کیلیے تجاویز و مشورے دینا۔
3۔ لائبریری کے بہتر استعمال کے لیے قوانین مرتب کرنے میں معاونت فراہم کرنا۔
4۔مختلف مضامین کی کتب کے انتخاب میں لائبریرین کی معاونت کرنا۔
5۔ منتخبہ مواد کے حصول میں لائبریرین کی مدد کرنا۔
6۔کتب خانہ کیلیے مخیر حضرات سے عطیات و رقوم حاصل کرنا۔
7۔کتب خانہ کی فلاح و ترقی میں لائبریرین کی مدد کرنا۔
8۔لائبریری کی سالانہ رپورٹ مرتب کرنا۔
9۔ ہر موضوع کے متعلق کتب کی فراہمی کو یقینی بنانا۔
10۔فرنیچر و دیگر لائبریری ساز و سامان و آلات کی خریداری میں معاونت کرنا۔
لائبریری مشاورتی کمیٹی میں چئیرمیں کمیٹی کے فرائض:-
کسی بھی کتب خانے میں لائبریری کمیٹی کا چئیر مین عموما اس ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔ یوں سربراہ کمیٹی کے فرائض کچھ اس طرح سے ہونگے۔
1۔لائبریری کمیٹی کے تمام اجلاسوں کی صدارت کرنا۔
2۔کتب خانہ کی بہتری کے لیے جو کمیٹی سفارشات پیش کرے ان پر عمل در آمد کرانا۔
3۔ کمیٹی کے سیکریٹری کو اجلاس بلانے کے باریمیں ہدایات دینا۔
4۔ دوران اجلاس کسی معاملے یا اختلاف رائے کی صورت میں بطور چئیرمین کمیٹی کی حثیت سیاپنا فیصلہ دینا۔
5۔ کمیٹی کی طرف سے خریدی گئی تمام اشیاء کی نا صرف منظوری دینا بلکہ ان کی ادائیگی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا۔
لائبریری کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض:
کسی بھی کمیٹی میں چئیرمین کے بعد سب سے اہم عہدہ سیکریٹری کا ہوتا ہے یو ں اس کا کردار بھی دیگر ممبران کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ایک سیکریٹری کمیٹی کے فرائض درج ذیل ہوتے ہیں۔ سیکریٹری چونکہ ایک لائبریرین بھی ہوتا ہے یوں اس کا کردار سب سے نمایاں ہوتا ہے۔
1۔ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین کے مشورے کے بعد طلب کرنا۔
2۔چئیرمین کے مشورے سے اجلاس کا ایجنڈا تیار کرنا۔
3۔کمیٹی کے ہر اجلاس کی کاروائی کو نوٹ کرنا اور رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنا۔
4۔اجلاس میں طے شدہ امور پر عمل درآمد کرانا۔
5۔تمام کتب خانے کے مواد کی خریداری کے فہرستیں مرتب کرنا۔
6۔ تمام چیزوں کی خریداری کیلییفائلیں مرتب کر کے اجازت طلب کرنا اور دستخط کروانا۔
7۔ کتب خانے کی بہتری کے لیے تجاویز فراہم کرنا
لائبریری مشاورتی کمیٹی || Library Committee Read More »